Home O Herbal

منگل, 02 20th

Last updateپیر, 21 اکتوبر 2013 6am

بخار

٭        ککرندہ کے پتوں کا پانی نچوڑ کر نیم گرم کر کے جاڑ بخار کے مریض کے دونوں کانوں میں تین تین قطرے ڈالنے سے باری کا بخار رک جاتا ہے۔
٭        تلسی کی سبزی پتی ایک تولہ، سیاہ مرچ نصف ماشہ کے ساتھ حل کرکے چنے کے برابر گولیاں بنائیں۔ جاڑ بخار میں سردی چڑھنے سے پہلے گولی کھانے سے ملیریائی بخار رُک جاتا ہے۔ بلغمی بخاروں میں بھی اس کا استعمال بہت مفید ہے۔
٭        سورج مکھی کی تازہ پتی یا شاخ یا جڑ کو چھ ماشہ سے ایک تولہ تک کی مقدار میں لے کر تھو ڑے پانی میں پیس کر پی جائیں۔ بخا ر کے اکثر اقسام میں اس کا استعمال بہت مفید ہے جا ڑ بخا ر میں اس کی زوداثری کو نین سے کم نہیں ہے ۔چو نکہ اس میں تلخی نہیں ہو تی ہے اس لے بچے بی بہ آسانی پی لیتے ہیں ۔حسب عمر بچو ں کوتھوڑ ی مقدار میں دیا جائے جا ڑ ا بخا ر کے مر یض کو ایک خو راک صبح اور ایک کو خوراک جاڑ بخا ر آنے کے ایک گھنٹہ پہلے دی جا ئے اور دوسر ی قسم کے بخار وں میں صبح و شا م استعمال کر نا ہے ۔
٭        سیاہ مر چ ایک تولہ کو آب برگ دھتورہ میں حل کر کے دانہ مونگ کے برابرگو لیاں بنالیں ایک یا دو عدد جاڑ بخار میں باری آنے سے دو گھنٹہ پہلے استعمال کریں۔ اس سے باری رُک جا تی ہے۔
٭        ریو چینی کو بارےک کر رکھ لیں جس شخض کو باری سے جاڑ بخار آتا ہے اسے باری کے دن بخار آنے سے پہلے ایک رتی ہر ایک گھنٹہ پر کھلائیں اس سے باری رُک جا ئے گی۔
٭        پوست خشخاش تین ماشہ، مرچ سیاہ دس دانے، دونوں کو نیم کوٹ کرکے آدھ پاو¿ پانی میں جوش کے کر کپڑ ے سے چھا ن کر پینا، چوتھیا بخار کے لیے مفید ہے۔
٭        ست گلو اور بنسلو چن دونوں برابر وزن لے کرچھو ٹے چھو ٹے ٹکڑے کر ڈالیں۔ پھر اسے مٹی کے پیالے میں رکھ کر آدھ پانی ڈال کر رات کو آسمان کے نیچے رکھیں اور صبح کو اس کا پانی چھان کر پئیں۔ پرانے بخاروں میں اس کا استعمال مفید ہے۔
٭        ست گلو اور بنسلو چن دونوں برابر وزن لے کر خو ب باریک کرلیں۔ ایک ماشہ کی مقدار میں دن میں تین بار تھوڑ ے پانی یا عرق شاہترہ کے ساتھ جاڑ بخار کے لیے بہت مفید ہے۔
٭        املی کے پتے نو ماشہ کو نمک ایک ماشہ کے سا تھ پانی میں پیس کر چھان لیں اس کے پینے سے جاڑ بخار جاتا ہے یہاں تک کہ پرانے جاڑ بخار میں بھی اس کا استعمال بہت مفید ہے۔
٭        خاکسی ایک تولہ کو تین چھٹانک پانی میں جوش دے کر چھان کر پئیں۔ پرانے بلغمی بخاروں میں مفید ہے۔
٭        اجوئن دیسی ایک تولہ لے کر مٹی کے ایک کورے برتن میں رکھ کرکے ڈیڑھ پاو¿ پانی میں ڈال کر صبح کے وقت رکھ چھوڑیں۔ دوسرے روز صبح کو پا نی چھان کر پئیں۔ اسی طرح ایک ہفتہ تک پینے سے پرانا بخار دور ہوتا ہے۔

BLOG COMMENTS POWERED BY DISQUS