Home O Herbal

منگل, 02 20th

Last updateپیر, 21 اکتوبر 2013 6am

بسترے پر پیشاب ہونا (بول فی الفراش)

* بکری کے سینگ کو جلا کر دو ماشہ کی مقدار میں لے کر دو تولہ شہد ملا کر کھانے سے پیشاب کی زیا دتی اور بول فی الفراش کے لیے بہت مفید ہے۔
* نرخرہ مرغ جو ان کو جلا کر ایک ماشہ کی مقدار میں گرم پانی کے ساتھ رات کو کھانا، بول فی الفراش کے لیے مفید ہے۔
* سنگھاڑا خشک اور مصری دونوں برابر وزن باریک کرکے چھ ماشہ کی مقدار میں صبح و شام استعمال سلس البول اور بول فی الفرش میں مفید ہے۔
* حب الاس اور ریزہ سیاہ مدبر دونوں برابر وزن لے کر باریک کرلیں چھ ماشہ کی مقدار میں صبح و شام چند روز تک استعمال کریں۔
* پوست آملہ اور زیرہ سیاہ دونوں برابر وزن لے کر سفوف بنالیں اور تین گنا شہد میں ملا کر رکھ لیں۔ چھ ما شہ یا کچھ زیادہ مقدار میں کھانا، بول فی الفراش کے لیے نافع ہے۔

BLOG COMMENTS POWERED BY DISQUS