* درخت ارنڈ کی جڑ کی چھال اور سونٹھ چھ چھ ماشہ لے کر تھوڑے پانی میں جوش دے کر چھان لیں اور اس میں دو ماشہ کالا نمک ملادیں باؤ گولہ کا مریض اگر ایک مرتبہ اسے پئے تو چند دنوں میں یہ شکایت دور ہوجائے گی۔
* ہلدی کو چلم پر رکھ کر تمباکو کی طرح پینا باؤ گولہ کے لئے نافع ہے۔
* چرچٹہ (چرچری) کو جلا کر اس کی راکھ چار ماشہ لے کر تھوڑے پانی میں ڈال دیں اور صبح کو چھان کر پیئیں چند روز کے استعمال سے ریاحی درد اور باؤ گولہ کی شکایت جاتی رہتی ہے۔