Home O Herbal

منگل, 02 20th

Last updateپیر, 21 اکتوبر 2013 6am

عرق النساء

* ایک چمگادڑ کو ایک پاؤ تل کے تیل میں اتنا پکایا جائے کہ چمگادڑ جل جائے پھر اس تیل کو چھان کر رکھ لیں اسے نیم گرم کرکے گنٹھیا، عرق النسا اور دوسرے اعصابی دردوں میں مالش کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
* مہندی کی تازہ پتیاں ایک پاؤ لے کر ایک پاؤ پانی میں اتنا جوش دیں کہ نصف پانی باقی رہ جائے اسے چھان کر تل کا تیل ایک پاؤ ملا کر آگ پر اتنی دیر پکائیں کہ پانی کا حصہ جل کر صرف تیل باقی رہے عرق النسا اور گنٹھیا میں اس تیل کی مالش مفید ہے نیز کچھ عرصہ تک بالوں پر اس تیل کے لگانے سے بالوں میں سیاہی بھی آتی ہے۔
* ککروندہ کے پتے نو ماشہ، آب شہد پانچ تولہ کے ساتھ روزانہ صبح و شام استعمال کریں چند روز کے استعمال سے مرض جاتا رہتا ہے آب شہد کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک چھٹانک شہد میں ایک پاؤ پانی ملا کر جو ش دیں جب ایک تہائی پانی جل جائے تو آگ سے اتار لیں۔
* چاند کے مہینوں کی آخری تاریخوں میں یعنی جبکہ مہینہ کے پورے ہونے میں تین دن باقی ہوں تو بچھو کو پکڑ کر کسی شیشی یا بوتل میں ڈالیں اور اس کے اوپر روغن زیتون کایا تل کا تیل دو تولہ گیارہ ماشہ فی بچھو کے حساب سے ڈالیں پھر بوتل یا شیشی کا منہ بند کرکے چند روز دھوپ میں رکھیں یہاں تک کہ بچھو کا تمام اثر روغن میں آجائے اس روغن کو درد کے مقام پر مالش کریں عرق النسا کے درد میں عجیب الاثر ہے۔

BLOG COMMENTS POWERED BY DISQUS