Home O Herbal

منگل, 02 20th

Last updateپیر, 21 اکتوبر 2013 6am

آنکھ کی خارش

* انسان کے سر کے بالوں کو جلا کر خوب باریک کرکے بطور سرمہ آنکھوں میں لگانا آنکھوں کی خارش کے لئے مفید ہے۔
* تر پھلہ (یعنی ہرڑ، بہیڑہ اور آملہ) ہر ایک گٹھلی علیحدہ کرکے ایک ایک تولہ لے کر رات کو ایک پاؤ پانی میں بھگو دیں صبح کو اس کا پانی چھان کر اس سے آنکھوں کو دھوئیں آنکھوں کی خارش میں بہت مفید ہے۔
* نیم کی پتیوں کو مٹی کے پیالے میں رکھ کر اس کا منہ بند کرکے اس کے چاروں طرف گیلی مٹی لپیٹ دیں جب مٹی سوکھ جائے تو آگ میں ڈال دیں پیالے میں رکھی ہوئی پتیاں جل جائیں گی اسے نکال کر آب لیموں میں خوب حل کریں کہ سرمہ کی طرح باریک ہوجائے اسے شیشی میں محفوظ کرلیں۔ سرمہ کی طرح استعمال کرنا آنکھوں کی خارش، سرخی، پانی بہنے اور آنکھ کی اکثر بیماریوں میں نافع ہے۔

BLOG COMMENTS POWERED BY DISQUS