Home O Herbal

منگل, 02 20th

Last updateپیر, 21 اکتوبر 2013 6am

ناک کی بیماریاں/ نکسیر (رعاف)

* جس کو نکسیر پھوٹتی ہو دھنیئے کی تازہ پتیوں کا پانی ناک میں ڈالے۔
* میٹھے انگور کا رس ناک میں ڈالنے سے نکسیر فوراً بند ہوجاتی ہے۔
* سبز کائی کو پیشانی پر لیپ کرنے سے ناک سے خون آنا بند ہوجاتا ہے۔
* پوست گولر دو تولہ کو پانی میں پیس کر تالو پر لیپ کرنے سے نکسیر بند ہوجاتی ہے۔
* کافور ایک ماشہ کو آب درخت کیلہ یا آب انار خام دو تولہ میں حل کرکے تین تین قطرے ناک میں ڈالنے سے نکسیر بند ہوجاتی ہے۔
* گائے کے تازہ گوبر کو نچوڑ کر پانی نکالیں اسے ناک میں ٹپکانے سے نکسیر بند ہوجاتی ہے۔
* گل ملتانی ایک تولہ کو دو چھٹانک پانی میں رات کے وقت بھگودیں صبح کو اس کا پانی نتھار کر سکنجبین سادہ دو تولہ ملا کر پلائیں۔
* ہیر اکسیس کو باریک کرکے تھوڑے پانی میں ملا کر ناک میں ٹپکائیں نکسیر کو بند کردیتا ہے۔
* کافور کو باریک کرکے دھنیا کی تازہ پتیوں کے پانی میں ملا کر پیشانی یا تالو پر لگانے سے نکسیر بند ہوجاتی ہے اسی طرح اس کے چند قطرے کان میں ڈالنا کان کے درد میں نافع ہے۔

BLOG COMMENTS POWERED BY DISQUS