* حالت حمل میں دردسر ہوتو مربائے ہرڑ ایک عدد یا گلقند دو تولہ کھائیں۔ روغن ارنڈ دو تولہ تھوڑے دودھ میں ملا کر بھی دے سکتے ہیں۔ اس سے قبض دور ہوجائے گا اور درد سر جاتا رہے گا۔
* اگر حاملہ کے دانت یا داڑھ میں درد ہوتو دانت میں پھوئے کے ذریعے روغن لونگ یا روغن دار چینی لگائیں۔
* اگر حالت حمل میں تھوک کی زیادتی ہو تو ببول کی چھال دو تولہ لے کر آدھ سیر پانی میں جو ش دے کر اس سے چند بار کُرلیاں کرائیں۔
* حالت حمل میں کھانسی ہوتو سہاگہ بریاں، ملٹھی ہر ایک ایک تولہ گوند ببول چھ ماشہ کو باریک کرلیں۔ اس میں سے ایک ماشہ لے کر تھوڑے شہد میں ملا کر چاٹیں۔
* اگر حاملہ کی پستانوں میں درد ہوتو گرم پانی سے پستانوں کو دھو کر روغن گل یا روغن چنبیلی لگائیں۔
* حالت حمل میں دل کی دھڑکن ہوتو سیب کا مربہ دو تولہ لے کر چاندی کے ورق میں لپیٹ کر کے صبح و شام کھائیں۔
* اگر حاملہ کے پیٹ میں درد ہو تو سونٹھ، زیرہ سفید اور کالا نمک تینوں برابر وزن لے کر باریک کرلیں اور دو ماشہ کی مقدار میں پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
* حالت حمل میں متلی اور قے کی شکایت ہو تو گلقند اور سکنجبین لیمونی دونوں ایک ایک تولہ لے کر صبح، دوپہر اور شام کو کھائیں۔
* اگر حاملہ کو قبض ہو تو رات کو ہرڑ کا مربہ دو عدد یا گلقند تین تولہ کھائے۔
* اگر حاملہ کو دست آنے کی شکا یت ہو تو پو ست آملہ خشک کو باریک کر لیں اور تین ماشہ کی مقدار میں تھو ر ے پا نی کے سا تھ دیں ۔
* حالت حمل میں اگر شرمگاہ میں خارش ہو تو کافور کو عر ق گلاب میں حل کر کے اس میں روئی یاململ کا صا ف کپڑا بھگوکر اندام نہانی میں رکھیں۔
* حالت حمل میں پیچس کی شکایت ہو تو تخم ریحان ایک تولہ عرق گلاب پندرہ تولہ میں پکا کر کھانا مفید ہے۔