Home O Herbal

منگل, 02 20th

Last updateپیر, 21 اکتوبر 2013 6am

آواز کا بیٹھ جانا (بحتہ الصوت)

* گائے کا دودھ ایک پاؤ گرم کرکے اس میں پتاشے ڈال کر گرما گرم رات کو سوتے وقت پینا آواز بیٹھنے میں مفید ہے۔
* نوشادر ایک تولہ کو باریک کرکے شربت عناب پانچ تولہ میں ملا کر چار چار ماشہ کی مقدار میں دن میں تین چار بار چاٹنے سے آواز کھل جاتی ہے۔
* گیہوں کی بھوسی ایک تولہ کو پانی میں جوش دے کر مصری ملا کر نیم گرم پینا آواز بیٹھنے میں مفید ہے۔
* انجیر ولائتی پانچ عدد کو تھوڑے پانی میں جوش دے کر چھان لیں پھر شہد تین تولہ ڈال کر پینے سے آواز کھل جاتی ہے۔
* نزلہ کی وجہ سے آواز بیٹھ جانے کی حالت میں خولنجاں کو چوستے رہنا مفید ہے۔
* کباب چینی، جواکھار ہر ایک تین ماشہ دونوں کو باریک کرکے شہد دو تولہ میں ملا کر چاٹنا آواز بیٹھ جانے میں مفید ہے۔
* پرانے جو کو بھون کرکے دو تولہ کی مقدار میں چند بار کھانا آواز بیٹھنے میں بہت مفید ہے۔
* برگ اروسہ دو تولہ کو لے کر تھوڑے پانی میں پیس کر چھان لیں اس میں شہد دو تولہ ملا کر پینے سے آواز کھل جاتی ہے۔
* کباب چینی نو ماشہ لے کر تھوڑے پانی میں جوش دیں اسے چھان کر مصری ملا کر پینے سے آواز صاف ہوجاتی ہے۔
* چاول میں گڑ ڈال کر پکائیں پھر اسے رات کو خوب سیر ہوکر کھائیں تھوڑی دیر کے بعد دو گھونٹ گرم پانی پیئیں سرد پانی بالکل نہ پئیں دو تین روز یہی عمل کریں آواز صاف ہوجائے گی۔

BLOG COMMENTS POWERED BY DISQUS