Home O Herbal

منگل, 02 20th

Last updateپیر, 21 اکتوبر 2013 6am

دل کی بیماریاں/ خفقان (دل کی دھڑکن)

٭        گرمی کی وجہ سے خفقان ہو تو تخم ریحان ایک تولہ لے کر عرق گلاب آدھا پاﺅ میں بھگو کر رات کو آسمان کے نیچے رکھیں۔ صبح کو دو تولہ مصری ملا کر بطور فالودہ چمچے سے پیئیں۔
٭        چقندر کو خاکستر گرم (بھوبھل) میں ڈال کر پکائیں اس کے بعد اس کے چھلکے علیحدہ کردیں اور گرم گرم اس کی قاشیں بناکر مصری باریک کی ہوئی ہر قاش پر چھڑک دیں کچھ دیر بعد اس سے پانی نکل آئے گا یہ پانی دن میں چند بار پیئیں اختلاج قلب کے لئے بہت مفید ہے۔ صاحب خلاصتہ التجارب کے مجربات سے ہے۔
٭        سنگ یشب کو باریک کرکے چار رتی کی مقدار میں لے کر تھوڑے شہد میں ملا کر چاٹنا، دل کی دھڑکن میں مفید ہے اور معدہ کو قوی کرتا ہے۔
٭        اسبغول ایک تولہ کو مٹی کے کورے برتن میں تین چھٹانک پانی کے ساتھ ڈال کر رات کو شبنم میں رکھیں اور صبح کو ایک تولہ شکر سفید ملا کر پی جائیں۔
٭        گاجر کو باریک کاٹ کر کے پتھر پر کوٹیں اور گاڑھے کپڑے کے ذریعہ پانی نچوڑ لیں یہ پانی چار تولہ لے کر رات کے وقت آسمان کے نیچے رکھ دیں صبح کو تھوڑی مصری ملا کر پی جائیں۔
٭        سنگ یشب کو فم معدہ کے سامنے لٹکانا، خفقان کے لئے بالخاصتہ مفید ہے۔
٭        کشمش سبز عمدہ قسم کی اکتالیس عدد لے کر ایک چھٹانک گلاب میں ڈال کر رات کو شبنم میں رکھیں اور صبح کو کشمش کھا کر عرق پی جائیں۔

BLOG COMMENTS POWERED BY DISQUS