Home O Herbal

پیر, 02 19th

Last updateجمعرات, 21 جنوری 2016 6pm

آسان علاج درد معدہ

آسان علاج

درد معدہ

٭        مصطگی تین ماشہ باریک کرکے گلقند ایک تولہ میں ملا کر کھانا درد شکم ریحی میں مفید ہے۔
٭        کائپھل چار ماشہ لے دو چھٹانک پانی میں جوش دے کر چھان لیں پھر اس میں تھوڑی چینی ملا کر پی جائیں درد معدہ کی حالت میں اس کا استعمال بہت مفید ہے۔
٭        درخت سرس کی پتیاں ایک یا دو عدد، کالی مرچ ایک یا دو عدد، دونوں کو پانی میں پیس کر پیئیں۔
٭        جب معدہ میں بہت زیادہ درد ہو تو کائپھل ساڑھے تین ماشہ لے کر گیارہ تولہ عرق گلاب میں جوش دیں جب چوتھائی باقی رہے تو دو تولہ گڑ ملائیں پھر چھان کر نیم گرم پیئیں۔
٭        نمک سیاہ دو ماشہ کو باریک کرکے نیم گر م پانی کے ساتھ کھائیں۔
٭        اجوائن دو تولہ، نوشادر ایک تولہ دونوں کو باریک کرکے رکھ لیں اور دو ماشہ کی مقدار میں نیم گرم پانی کے ساتھ کھائیں۔

BLOG COMMENTS POWERED BY DISQUS