* کریلے کا پانی نچوڑ جر 5 تولہ کی مقدار میں روزانہ صبح کو پینا ذیابیطس کے لیے اکثر حالات میں بہت مفید ثابت ہوا ہے۔
* درخت گولر کی اندورنی چھال کو سفوف کرکے اس کے برابر مصری ملا کر ایک تولہ کی مقدار میں روزانہ نہار منہ کھانا ذیابیطس کے لیے بہت مفید ہے۔
* چھال درخت فالسہ 5 تولہ کو رات کے وقت ایک پاؤ پانی میں بھگو کر صبح کو چھان کر کے مصری دو تولہ ملا کے پرانے ذیابیطس میں مفید ہے۔ کچھ عرصہ تک استعمال کریں۔
* پینہ دانہ 2 تولہ کو نیم کوٹ کرکے تین پاؤ پانی میں جوش دیں جب ایک پاؤ پانی باقی رہے تو چھان کر پی جائیں۔ چند روز استعمال کریں۔