* سمندر سوکھ کو باریک کرکے اس کے برابر وزن مصری باریک شدہ ملا کر چار ماشہ کی مقدار میں تھوڑے دودھ کے ساتھ استعمال کرنا ممسک اور مغلظ منی ہے اس کے استعمال سے مرض سوزاک میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔
* برگد کے پھل کو خشک کرکے باریک کرلیں اسے چھ ماشہ کی مقدار میں گائے کے دودھ کے ساتھ صبح و شام کھائیں۔
* عاقر قرحا ایک تولہ، تخم ریحان آٹھ تولہ، دونوں کو باریک کرکے اس کے برابر وزن شکر سفید باریک شدہ ملائیں اور چھ ماشہ کی مقدار میں ایک پاؤ دودھ کے ساتھ صبح و شام استعمال کریں۔
* ببول کی کچی پھلی لے کر سایہ میں خشک کرکے باریک کرلیں اس کے برابر قند سفید باریک شدہ ملائیں اور چھ ماشہ کی مقدار میں دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
* گیندہ کے بیج پانچ تولہ شکر سفید برابر وزن ملا کر رکھ لیں اور ایک تولہ کی مقدار میں صبح و شام استعمال کریں۔
* املی کے بیج کو تین چار روز پانی میں بھگو کرکے رکھ لیں اس کے بعد اس کو اوپر کا چھلکا علیحدہ کرکے کھرل میں حل کریں پھر اس کے برابر وزن شکر سفید ملا کر دوبارہ حاصل کرکے چنے کے برابر گولیاں بنا کر رکھ لیں اور دو گولی صبح و شام استعمال کریں۔