Home O Herbal

منگل, 02 20th

Last updateپیر, 21 اکتوبر 2013 6am

استسقا (جلندھر)

* درخت کریلے کی جڑ کو خشک کرکے باریک کرلیں ساڑھے تین ماشہ کی مقدار میں روزانہ تین ہفتے تک کھانے سے استسقاء میں فائدہ ہوتا ہے۔
* تازہ کریلے کو کوٹ کر پانی نچوڑ لیں پانچ تولہ کی مقدار میں لیکر شہد دو تولہ ملا کر روزانہ پینا استسقاء کے لئے مفید ہے۔
* ککروندہ کے پتوں کا پانی نچو ڑ کر ایک تولہ روزانہ استعمال کرنا استسقاء میں مفید ہے اور ہر قسم کی بواسیر میں بھی نافع ہے۔
* مغز کرنجوہ کو باریک کرکے استسقاء کے ورم پر مالش کرنے سے ورم جلد تحلیل ہوجاتا ہے۔
* آب برگ ککروندہ ایک تولہ لے کر بکری کے تازہ دودھ پانچ تولہ میں ملا کر روزانہ بائیس دن تک مسلسل پینا استسقاء میں مفید ہے۔
* مولی کے پتوں کا پانی نچوڑ کر روزانہ صبح و شام ایک تولہ مقدار میں استعمال کریں۔
* مدار کے سبز پتے اور ایک پاؤ ہلدی، بیس ماشہ دونوں کو باریک حل کرکے ماش کے برابر گولیاں بنائیں پہلے دن چار گولی تازہ پانی کے ساتھ استعمال کریں پھر روزانہ ایک گولی بڑھاتے جائیں یہاں تک کہ سات گولی تک بڑھائیں۔

BLOG COMMENTS POWERED BY DISQUS