Home O Herbal

منگل, 02 20th

Last updateپیر, 21 اکتوبر 2013 6am

جریان

* مغز تخم جامن باریک کرکے اس کے برابر چینی ملا کر چھ ماشہ کی مقدار میں چند روز کھانا، جریان کی بعض قسموں میں بہت نافع ہے۔
* درخت لسوڑہ کی کونپلوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے آدھی چھٹانک کی مقدار میں لے کر رات کو ایک پاؤ پانی میں بھگو دیں، صبح کو مل کر چھان لیں اس کے پینے سے جریان و سوزاک کی شکایات دور ہوجاتی ہیں۔
* تخم کونچ کو باریک کرکے چھ ماشہ کی مقدار میں روزانہ کھانا اور اس کے اوپر نصف سیر دودھ پینا، جریان و احتلام میں مفید ہے۔
* سن کے بیج کو باریک کرکے اس کے برابر وزن مصری باریک شدہ ملا کے چھ ماشہ کی مقدار میں روزانہ کھانا جریان و رقت منی میں نافع ہے۔
* موسلہ سنپھل کو باریک کرکے اس کے برابر وزن مصری باریک شدہ ملا کے چھ ماشہ کی مقدار میں روزانہ چالیس روز تک کھانا بدن کو فربہ کرتا ہے نیز جریان اور رقت منی میں نافع ہے۔
* تخم سرس کا باریک سفوف کرکے اس کے برابر مصری باریک شدہ ملائیں چھ ماشہ کی مقدار میں روزانہ صبح کو ایک پاؤ دودھ کے ساتھ استعمال کریں جریان و رقت منی میں نافع ہے۔
* دھتورہ کے بیج اور کالی مرچ دونوں برابر وزن کو باریک کرکے کالی مرچ کے برابر گولیاں بنالیں۔ روزانہ صبح کو ایک گولی کھائیں پہلے سونف ایک تولہ کو پانی میں پیس کر چھان لیں اور گولی کھانے کے بعد اسے پی جائیں۔

BLOG COMMENTS POWERED BY DISQUS