* تازہ مکو کا پانی نچوڑ کر کے آگ پر گرم کرکے سبزی کا حصہ علیحدہ کرلیں یہ پانی تین تولہ صبح اور تین تولہ شام کو استعمال کریں۔
* بادیان، پودینہ خشک ہر ایک ایک تولہ کو تھوڑے پانی میں جوش دے کر چھان لیں اور صبح و شام استعمال کریں۔
* انیسون اور جو کھار دونوں برابر وزن باریک کرکے دو ماشہ کی مقدار میں صبح و شام استعمال کریں۔
* اجوائن دیسی ایک تولہ لے کر تھوڑے پانی میں بھگودیں دن کو سایہ میں اور رات کو شبنم میں رکھیں اور دوسرے دن صبح کو چھان کر کے پئیں۔