* گیرو دو تولہ کو آگ پر سرخ کرکے گلاب دو چھٹانک میں تین بار بجھائیں اس پانی کے پینے سے قے اور متلی رک جاتی ہے۔
* ہلدی کو جلا کر پانی میں بجھائیں اس پانی کے پینے سے قے اور متلی رک جاتی ہے۔
* بکائن کی پتیوں کو پیس کر فم معدہ پر لیپ کرنے سے متلی رک جاتی ہے معدہ اور زیر ناف پر لیپ کرنے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔
* ٹاٹ کو جلا کر اس کی راکھ کو پانی میں ڈال دیں جب راکھ تہہ نشین ہو جائے تو پانی تھوڑا تھوڑا پیءں اس سے متلی اور قے رک جاتی ہے۔
* بالچھڑ تین ماشہ کو پانی میں پیس کر کے پینا قے بلغمی کو روکتا ہے۔
* درخت پیپل کی چھال کو جلا کر پانی میں ڈال دیں پھر اس کو صاف کرکے پیئیں اس سے قے رک جاتی ہے۔
* بجھا ہوا چونا اور ہلدی ہر ایک تین ماشہ لے کر باریک کرلیں پھر تھوڑے پانی میں حل کرلیں جب چونا اور ہلدی کا حصہ تہہ نشین ہوجائے تو اوپر کا پانی نتھار کر پی جائیں قے کو روکنے میں عجیب الاثر ہے۔
* درخت جامن کی کونپلوں کو پانی میں پیس کر کے پینے سے قے رک جاتی ہے۔
* لیموں کاغذی کا نچوڑا ہوا پانی دو تولہ لے کر تھوڑے پانی میں ملا کر پینا صفراوی قے کو روکتا ہے۔