Home O Herbal

منگل, 02 20th

Last updateپیر, 21 اکتوبر 2013 6am

برص (سفید داغ)

* سرس کے بیج کا تیل، سفید داغوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوا ہے۔
* رائی اور سہاگہ دونوں برابر وزن لے کر سرکہ میں پیس کر لیپ کرنے سے داد اور برص کو فائدہ ہوتا ہے۔
* تخم کتان (السی) کو سرکہ میں پیس کر برص کے مقام پر لیپ کرنے سے داد اور برص کو فائدہ ہوتا ہے۔
* سرسوں کے بیج کو باریک کرکے سات ماشہ کی مقدار میں بکری کے دووھ ایک پاؤ کے ساتھ روزانہ تین ہفتے تک استعمال کرنا برص کے لئے مفید ہے دوران استعمال میں غذا کم کردیں۔
* سانپ کی کینچلی جلا کر اس کے برابر نوشادر ملا کر باریک کرلیں پھر تھوڑے سرکہ میں حل کرکے برص کے مقام پر لیپ کرنا بہت نافع ہے۔
* بچھ تین ماشہ کی مقدار میں لے کر دو چھٹانک پانی میں جوش دے کر صبح و شام پیئیں، برص میں مفید ہے۔
* شیطرج (چیتہ) کو خوب باریک کرکے سرکہ میں ملا کر برص کے مقام پر لگائیں۔
* کٹکی سفید کو سرکہ میں پیس کر لیپ کرنا برص میں بہت مفید ہے۔
* چھوٹی ہرڑ کو باریک کرکے رکھ لیں آٹھ ماشہ کی مقدار میں روزانہ نہار منہ ایک مہینہ تک کھائیں برص میں مفید ہے۔
* ریٹھہ کو پانی میں پیس کر برص کے مقام پر لگائیں۔
* خراطین (کیچوہ) چند عدد لے کر ایک برتن میں بند کرکے ایک مہینہ تک چھوڑدیں اس مدت میں تمام کیچوے راکھ ہوجائیں گے اس میں پانی ملا کر برص کے مقام پر لیپ کریں۔
* اجمود چار تولہ، گیرو دو تولہ دونوں کو باریک کرکے رکھ لیں دو ماشہ کی مقدار میں پانی کیساتھ روزانہ کھائیں اور بے نمک کی غذا استعمال کریں۔

BLOG COMMENTS POWERED BY DISQUS