* تخم سرس کو باریک کرکے اس کے دوگنا وزن مصری باریک شدہ ملائیں دس ماشہ کی مقدار روزانہ چالیس روز تک کھانا باہ کو بڑھاتا ہے۔
* دارفلفل (پیپل) دو تولہ کو تھوڑے گائے کے دودھ میں پکائیں پھر اس کو نکال کر سایہ میں ایسی جگہ خشک کریں جہاں ہوا کی گزر نہ ہو جب خشک ہوجائے تو باریک کرلیں ایک ماشہ کی مقدار میں ایک پاؤ دودھ کے ساتھ کھانا قوت شہوانیہ کے ابھارنے میں بہت مفید ثابت ہوا ہے۔
* گوگھرو کو گائے کے دودھ میں تر کرکے خشک کرلیں اس طرح تین بار ترکرکے خشک کریں پھر اسے باریک کرکے اس کے برابر مصری باریک شدہ ملائیں چھہ ماشہ کی مقدار میں روزانہ استعمال کرنا تقویت باہ میں بہت مفید ثابت ہوا ہے۔
* درخت کھرنی کی چھال کو خشک کرکے کوٹ چھان کر باریک سفوف بنالیں۔
* چھوہارا ایک عدد لے کر اس کی گٹھلی نکال کر کے مغز پنبہ دانہ بھر کرکے ایک پاؤ دودھ میں جوش دیں جب دودھ کھولنے لگے تو آگ سے اتار کر چھوہارا کھالیں اور دودھ میں بقدر ضرورت چینی ملا کر پی جائیں یہ مقوی باہ اور مقوی دماغ و بصر ہے۔
* اندر جو کو گرم پانی میں بھگو کر ایک روز رکھ چھوڑیں اس کے بعد اس کا چھلکا اتار کر دو گنا شہد خالص کف گرفتہ میں گوندھ کر آٹھ روز رہنے دیں اس کے بعد چار ماشہ کی مقدار میں روزانہ صبح کو استعمال کریں یہ مقوی باہ ہے۔
* بورہ ارمنی دو ماشہ لے کر باریک کرلیں اور شہد میں ملا کر فوطوں، عضو مخصوص اور زیر ناف پر مالش کریں اس سے قوت باہ میں زیادتی ہوتی ہے۔
* اسگند کو باریک کرکے اس کے برابر چینی ملا کر رکھ لیں چھ ماشہ کی مقدار میں روزانہ صبح کو تھوڑے دودھ کے ساتھ استعمال کرنا قوت باہ کو بڑھاتا ہے اور بدن کے رنگ کو نکھارتا ہے۔
* تخم اوٹنگن کو باریک کرکے چار ماشہ کی مقدار میں تھوڑے شیرہ انگور کے ساتھ کھانا قوت باہ کو بڑھاتا اور ہیجان پیدا کرتا ہے۔
* چنے بھنے ہوئے باریک کرلیں اور برابر وزن مغز بادام باریک کرکے ملالیں اور ایک ایک تولہ صبح و شام پئیں۔