Home O Herbal

منگل, 02 20th

Last updateپیر, 21 اکتوبر 2013 6am

امراض قلب (دل کی دھڑکن)

٭  کشمش سبز ۰۴ عدد۔ زعفران ایک ماشہ۔ رات کو عرق گلاب ۵تولہ میں ترکر کے صبح سوئی سے ایک ایک کشمش اٹھا کر کھالیں۔ اور گلاب کا عرق گلاب میں حل کر لیناچاہئیے۔ انار، سیب، نارنگی اور لیموں کا پانی، عرق کیوڑہ، عرق بید مشک، عرق گلاب ملاکر پلائیں۔ کاہو کی لکڑی کا چھلکا ایک تولہ لے کر سفوف کر کے دودھ یا پانی سے استعمال کریں۔ نیز ہرڑسبز، ورچ، راسنا، پیپل، سونٹھ، کچور، پھو کر مول ہمو زن سفوف بنا کر ۳ماشہ دودھ یاپانی سے لیں۔ دل کی بیماریاں دور ہوتاہے۔
٭   ہرن کا سینگ آگ میں جلا کر بھسم کرلیں۔ روغن زرد کے ساتھ کھانے سے دل کی بیماریاں دور ہوتی ہے۔
٭   کاہو کا چھلکا اور گندم کا آّٹا سفوف کرکے دودھ میں گوندھ کر گھی میں تیار۔
٭   آرد اصل السوس ۲تولہ۔ پوست خشخاش ۲تولہ۔ تخم کاہو، سونف، کشینر، الائچی دانہ دار چینی ہر دو دو تولہ۔تمام اشیاءکوکوٹ چھان کر معمولی بادام روغن میں چرب کریں۔ ۴رتی سے ایک ماشہ تک ہمراہ شہد یا گرم پانی نزلہ وکھانسی کے لیے مفید ہے۔
٭   سفوف اڑوسہ :برگ اڑو ایک تولہ۔ گوند کیکر، کوند ، ملٹھی ہرایک ایک تولہ باریک کر کے حفاظت سے رکھیں۔ دن میں ۲ رتی سے ایک ماشہ تک دینے سے نزلہ کو کھانسی کو آرام ہوتا ہے۔
٭   تیل سرسوں خالص، گھی گائے کانیم گرم دودھ۔ روئی کے پھویہ سے تر کے کے دونوں نتھیو ں میں لگائیں ۔صبح وشام دو دفعہ۔ پرانے نزلہ وزکا م کو آرام ہوگا۔
٭  اطریفل کشنیز:پوست ہلیلہ کابلی ،ہلیلہ سیاہ، پوست بلیلہ، آئلہ ایک ایک تولہ۔ کشنیز خشک مقشر ۵تولہ۔ کوچھان کر روغن گاو¿ یا روغن بادام میں چرب کریں۔ ایک تولہ ہمراہ شیر گاو¿ رات کو دیں۔ نزلہ زکام نیز امراض سرو چشم۔ مقوی دماغ وموو¿مقوی معدہ ہے۔
٭  حب میعہ سائلہ :نزلہ کو خواہ بارد پھیپھڑوں سے بلغمی رطوبت نکلنے میں مفید ہے۔ سل اور شدید کھانسی کو بے حد ددمفید ہے۔
نسخہ؛ افیون ۴رتی گوند کیکر ایک ماشہ۔ میعہ سائلہ دو ماشہ۔ کند۲ ماشہ۔ رب السوس ۲ماشہ۔ تمام ادویہ کو باریک رگڑکر پانی کی مدد سے بقدرچناگولیاں بنائیں۔ حسب العمر بچوں کو نصف یا چوتھا حصہ گولی کا جوان مرد کو ایک گولی ہمراہ گرم پانی دیں۔ دن میں تین مر تبہ دے سکتے ہے۔

BLOG COMMENTS POWERED BY DISQUS