Home O Herbal

منگل, 02 20th

Last updateپیر, 21 اکتوبر 2013 6am

تقویت دماغ

٭   کشة فولاد ۲ رتی۔ کچلہ مدبر ۲ رتی ۔موصلی سفید ۳ ماشہ۔ سفوف بناکر صبح شام ہمراہ دودھ کھانا کے حد مقوی دماغ ہے۔
٭   بادیاں کے چاول بقد ضرورت لے ہموزن مصری ملا کر محفوظ رکھیں۔ اور دونون وقت کھانا کھانے کے بعد ۶ماشہ پانی سے استعمال کریں۔
٭   مالنگنی حسب ضرورت لے کر اوپر والا چھلکا اتار کر مغز نکا ل لیں۔ پھر بادام روغن کی طرح ان کا تیل نکلوالیں۔ نسیان کے مریض کو صرف ایک قطرہ بتاشہ میں ڈال کر صبح دیا کر یں۔
٭   دار چینی بقدر تین ماشہ ہر صبح پانی کے ساتھ نگل لیں۔
٭   زردی بیضہ مرغ خام دوعدد ،دودھ آدھ سیر میں خو ب اچھی طرح حل کریں۔ اور شہد سے مٹھا کر کے پئیں۔ ازحد مقوی دماغ ہے۔ جو صاحبان اس کو استعمال کریں گے تمام نسخہ جات سے بے نیاز ہو جائیں گے۔
٭   دودھ گائے ڈیڑھ پاو¿ میں ایک تولہ اسبغول ڈال کر کھیر بناکر رات کع استعمال کریں۔

BLOG COMMENTS POWERED BY DISQUS