* پیشاب کم آنے یا بند ہو جانے کی حالت میں تخم خر یزہ دو تولہ کو نیم کوب کرکے تھوڑے پانی میں جوش دیں پھر چھان کرکے تھوڑی شکر سرخ ملا کر پینے سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔
* شورہ قلمی اور رائی دونوں برابر وزن باریک کرکے چھ ماشہ کی مقدار میں پانی کے ساتھ کھانے سے پیشاب جاری ہو جاتا ہے۔
* اگر پیشاب بند ہو جائے تو شورہ قلمی کو ناف پر رکھنے سے پیشاب جاری ہو جاتا ہے۔
* کھرنی کے بیج سات عدد کو پانی میں پیس کر چینی دو تولہ ملا کر پیشاب کے رکنے، جلن اور سوازک میں مفید ہے۔ پیشاب بند ہونے کو حالت میں اس کے پینے سے فوراً پیشاب جاری ہوجا تا ہے۔
* کرم کلا کے پتے ایک تولہ لے کر تھوڑے پانی میں جوش دے کر پینے سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔
* تخم غیار (کھیرے کے بیج) ایک تولہ لے کر نیم کوٹ لیں اسے رات کے وقت ایک پاؤ پانی میں بھگو دیں، صبح کو ہلکا جو ش دے کر چھان لیں اس کے پینے سے پیشاب کی رکاوٹ اور جلن دور ہوجاتی ہے۔
* خون یا ریم کے جم جانے کی وجہ سے پیشاب تنگی سے آئے تو سکنجین سادہ دو تولہ پانی میں ملا کر بار بار پینے سے پیشا ب کھل کر آتا ہے۔