برطانوی تحقیق کے مطابق دمے کے مرض سے بچنے کے لیے وٹامن ڈی سے بھرپور اشیا کا استعمال فائدہ مند ہوتا

لندن… برطانوی تحقیق کے مطابق دمے کے مرض سے بچنے کے لیے وٹامن ڈی سے بھرپور اشیا کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔ کنگز کالج لندن کے سائنسدانوں کے مطابق وٹامن ڈی کا استعمال دمے کے مریضوں کیلئے مفید ہوتا ہے جس کے ذریعے انھیں سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔ صرف یہی نہیں وٹامن ڈی دمے کی علامات میں کمی کا باعث بھی بنتاہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جلد ہی دمے کے مریض ادویات کے ساتھ سپلیمنٹس بھی استعمال کرسکیں گے۔ وٹامن ڈ ی کی وافر مقدار مچھلی، انڈوں، دودھ اور سبزیوں میں پائی جاتی ہے۔