٭  پوست آملہ، بنفشہ، ہر ایک ۶ماشہ، سفوف بنا کر پانی سے کھانا موثر ہے۔
٭  بیخ کٹائی خورد، پھٹکری گلابی سوختہ کو دس تولہ کولیموں کے پانی میں حل کرلیں۔ اور چند قطرے پانی میں حل کر کے سلائی سے آنکھ میں لگائیں ایک سلائی سے زیادہ نہ لگائیں۔ چند یوم میں جالا، پھول اچشم کو فائدہ مند ہوگا۔
٭   سمندر جھاگ، چینی، کھڑے، قلمی شورہ، سوہا گہ ،پھٹکڑی بر یاں، سرس کی گرمی، ڈھاک کی گری، نوشادر ہر ایک ایک تولہ۔ عرق لیموں میں ۴پہرکھرل کریں۔ اور خشک ہونے پر باریک کر کے استعمال کریں ضعف بنیائی، پھولا، تمام امراض کے لیے بہترین نسخہ ہے۔

٭   گلیسرین ایک تولہ۔ نیلا تھوتھا دو چاول ملاکر سر مچو سے آنکھ میں لگائیں۔ ککروں کے لیے بہترین نسخہ ہے۔
٭   ککرے، دھند، جالا، کمزوری نظر وغیرہ کے لے بے نظیر چیز ہے۔
٭    چھوٹی ہرڑ، پھٹکری ،رسونت پانی میں گھس کر آنکھو ں پر لیپ کرنے سے سرخی دور ہوجاتی ہے۔
٭    لودھ ۶ماشہ۔ کافور ایک ماشہ۔ پوٹلی بنا کر عرق گلاب میں تر کرکے دکھتی آنکھ پر رکھیں آرام ہوگا۔
٭ ؓ   زنک سلفاس ۵گرین پھٹکڑی بریاں ۵گرین۔ بورک ایسڈ ۰۱گرین۔ ڈسٹلڈواٹر یا بارش کا پانی یا عرق گلاب ۵ تولہ۔ ملاکر رکھیں۔ دکھتی آنکھ ،سرخی چشم وغیرہ امراض کے لیے دن میں تین مرتبہ ڈراپر سے استعمال کریں
٭   بچوں کی آنکھ دکھے تو تھوڑی سی مہندی پانی گوندھ کر رات کو مقعد پر لگائیں صبح آنکھ صاف ہو جائے گا۔
٭   پھولا۔ مہو کڑی کلاں (کنڈی یاری کلاں) کی جڑھ لیموں کے پانی میں پیس کر آنکھ میں ڈالیں۔
٭   نو شادر کو برگ سرس کے پانی سے ترو خشک کرکے حسب دستور جو ہر اڑائیں۔ اور بقدر ایک چاول یہ جوہر سلائی سے پھولا پر احتیاط سے لگائیں۔ اس کے استعمال سے سفیدی اوپر کو ابھرتی ہے اور پھر ٹکڑے ٹکڑے ہو کر نکل جاتی ہے۔
٭   ناخوانہ ؛مخالف کان کی میل آنکھ میں لگائیں۔
 ٭   زعفران اصلی پانی میں گھس کر سلائی سے آنکھوں میں لگانے سے ناخونہ جاتا رہے گا۔
٭   ہلیلہ زرد کو عرق گلاب میں گھس کر سلا ئی سے آ نکھوں لگانا مفید ہے۔
٭   پلکوں کا گرنا: اونٹ کی مینگنی جلاکر مکھن میں ملا کر لگائیں۔
٭   کمزوری نظر: ایلوا،شہد ہر ایک ایک تولہ ملا کر آنکھوں میں لگائیں۔
٭   پڑبال :سوہاگہ تیلیہ کو لیموں کے رس میں گھس کر سر مچو سے پڑبالوں پر لگاتے رہیں۔ چند رو زمیں رفع ہو جائے گے۔
٭   اول پڑ بالوں کو موچنے سے اکھیڑنو شادرکی ڈلی پتھر پر پانی سے گھس کر پڑبالوں پر لگائیں۔
٭   نزول الماء(موتیابند) تخم نیل کو باریک پیس کر ابتداءنزول الماءمیں استعمال کرنامفید ہے۔