* جسے منہ آیا ہوا ہو تین ماشہ رسوت کو ایک تولہ گلاب میں حل کرکے زبان اور منہ پر لگائیے یہ شکایت جاتی رہے گی۔
* منہ آنے کی حالت میں چھال درخت گولر یا شاخ درخت جامن یا چھال درخت کھجور کو پانی میں جوش دے کر کلی کرنا مفید ہے۔
* چھوٹے بچوں کے منہ آنے میں شیر خشت دو ماشہ کو آب مکو سبز ایک تولہ یا سادہ پانی میں حل کرکے روئی کی پھریری کے ذریعہ زبان پر لگائیں۔
* مازوئے سبز ایک عدد کو پانی میں پیس کر حلق اور زبان پر بار بار لگانے سے حلق اور زبان کے آبلے اور دانے کو فائدہ کرتا ہے۔
* سہاگہ بریاں تین ماشہ کو باریک پیس کر ایک تولہ شہد میں ملا کر زبان پر لگانا، منہ آنے میں مفید ہے۔
* مازوئے سبز اور پھٹکری برابر وزن لے کر خوب باریک کرلیں اسے زبان پر ملنے سے ہر قسم کے قلاع میں مفید ہے۔
* تلسی کے پتوں کو چبانا یا اس کے جوشاندہ سے کلی کرنا منہ آنے میں مفید ہے۔
* دھنیا ایک تولہ کو پانی میں جوش دے کر کلی کرنا، منہ آنے میں مفید ہے، منہ کی سوزش اور دانت کے درد میں بھی مفید ہے۔
* جو کو جلا کر باریک کرلیں۔ بچوں کے منہ آنے میں اسے زبان پر چھڑکنا بہت نافع ہے۔