معدہ اور آنتوں کی بیماریاں

اسہال و پیچس

انار جہاں اور بہت سی امراض کے لیے اکسیر ہے وہاں اسہال اور پیچس کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔
انار دانہ کا چھلکا یا پھول تھوڑی تھوڑی مقدار میں لے کر پانی میں ڈالیں اور آگ پر گرم کرکے جوش دیں اس کے پانی کو دن میں تین چار بار استعمال کرنے سے ان شاء اللہ اسہال بند ہو جائیں گے۔
ایک عدد انار لے کر اسے چھلکے سمیت نچوڑ لیں اور بوقت ضرورت استعمال کریں۔ اس سے دست بند ہو جاتے ہیں صفراقے کے لیے مفید ہے بواسیر کی ابتدائی حالت میں بھی اس کا استعمال مفید ہے۔

مقدار خوراک 3 تولہ سے 5 تولہ تک
انار دانہ، سونف، ہلیلہ سیاہ ہموزن لے کر سفوف بنالیں اور 6 ماشہ شام سادہ پانی یا لعاب بہیدانہ کے ہمراہ استعمال کریں اگر دست پیچیش کی شدت ہو تو دوپہر کو بھی نوش کر سکتے ہیں۔ ان شاءاللہ بہت جلد افاقہ ہوگا۔

قے

 انار کے پھول اور انگوسر کے پتے پیس کر معدہ پر لیپ کرنے سے قے بند ہو جاتی ہے۔
قے اور متلی کے لیے انار دانہ یا املی کو منہ میں رکھیں فورا افاقہ ہوگا۔