سینہ اور پھیپھڑے کی بیماریاں

درد سینہ

سینہ کے درد میں مندرجہ ذیل نسخہ کام میں لانا مفید ہے۔
انار شیریں کے سر میں سوراخ کریں اور آہستہ آہستہ حسب گنجائش روغن بادام بھر دیں اور آگ پر رکھیں تا کہ روغن بادام جذب ہو جائے۔ اس انار کو چوسیں۔ درد سینہ کے علاوہ ہر قسم کی کھانسی کے لیے مفید ہے۔

حب ھندی

انا ر دانہ ساڑھے تین تولہ، دار فلفل پونے دو فلفل، گڑ ساڑھے دس ماشہ، جوکھارا سوا پانچ ماشہ، پرانا گڑ 7 تولہ

ترکیب تیاری: تمام ادویہ کو پیس کر گڑ شامل کرکے کوٹ لیں جب اچھی طرح تمام اشیاءمل جائے تو دانہ ماش کے برابر گولیاں بنالیں۔

ترکیب استعمال: بچے ایک گولی اور بڑے 2 گولیاں منہ میں رکھ کر چوسیں۔

فوائد: یہ گولیاں بچوں اور نوجوانوں کی وبائی اور بلغمی کھانسی کے لیے مفید ہیں۔

کھانسی

انار کی کلیاں 5 عدد، گل ارمنی 5 تولہ، مویز منقی 5 تولہ، گوند کیکر 5 تولہ، مصری 5 تولہ، رب السوس ایک تولہ، بہیدانہ 6 ماشہ
ترکیب تیاری: بہیدانہ کو اڑھائی تولے پانی میں ڈال کر گرم کریں۔ نصف پانی جلنے پر بہیدانہ کو نکال کر پھنک دیں اور تمام دیگر ادویات کو باریک پیس کر لعاب میں شامل کریں۔ اور رتی رتی کی گولیاں بنا کر سایہ میں خشک کریں۔

ترکیب استعمال: ایک گولی صبح ایک شام
انار دانہ ایک تولہ، فلفل درار 6 ماشہ، مرچ سیاہ 3 ماشہ، جوکھار ڈیڑھ ماشہ

ترکیب استعمال: ان تمام اشیاءکو باریک پیس لیں اور پانی شامل کرکے ایک ایک رتی کی گولیاں بنائیں۔

ترکیب استعمال: ایک گولی صبح ایک گولی شام منہ میں رکھ کر چوسیں۔ کھانسی کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
انار دانہ ایک تولہ، فلفل دراز چھ ماشہ، جوکھار ڈیڑھ ماشہ، پانی کے ذریعہ کنار دشی کے برابر گولیاں بنالیں۔

فوائد: کھانسی کے واسطے بہت مفید ہیں۔ ایک گولی صبح ایک شام منہ میں رکھ کر چوسیں۔