کان اور ناک کی بیماریاں

ناک کی پھنسیاں

ناک میں اگر پھنسیاں نکل آئیں تو بہت زیادہ تنگ کرتی ہے اس کے علاوہ بھی آسان ترین ترکیب یہ ہے کہ شیریں انار کا پانی ناک میں ڈالیں چند بار ایسا کرنے سے پھنسیوں کو آرام آجائے گا۔

نکسیر

نکسیر عموماً گرمی کی وجہ سے ہوتی ہے اور ناک سے خون بہنے لگتا ہے اس کا آسان علاج یہ ہے کہ انار کا پانی بطور نسوار استعمال کریں۔ اس سے نکسیر بند ہو جائے گی۔ یا انار کے پھولوں کا پانی نچوڑ کر ناک میں ڈالیں۔

کان کا درد

اگر کان میں درد ہورہا ہو تو انار ترش یا شیریں لے کر اس میں تھوڑا سا شہد شامل کرکے کان میں ڈالیں۔ فوراً درد ختم ہوجائے گا لیکن نیم گرم کرکے کان میں ڈالیں۔

انار شیریں کا نصف حصہ خالی کریں اور اس میں روخن گل بھر دیں اور گل حکمت کرکے آگ پر رکھیں۔ جب اس میں جوش آجائے تو روغن صاف کرلیں۔

فوائد:
یہ روغن کان میں ڈالنے سے کان کا درد کو آرام آجاتا ہے۔ اگر کان کے اندر کی پھنسیوں پر لگایا جائے تو وہ روغن اچھی ہو جاتی ہے۔