خبریں

نظر کا علاج

سوکھا دھنیا     325 گرام     کٹا ہوا
مصری    250 گرام   
سونف    250 گرام
طباشیر نقرہ    100 گرام (آرگینک)
سب کو ہاون دستہ میں کوٹ کر سفوف بنالیں اور صبح نہار منہ سادہ پانی کے ساتھ بقدر کھانے کا ایک چمچ نوش کریں۔

گھٹنوں اور جوڑوں کے درد کے لیے

ایک پاﺅ دودھ میں لہسن کے چھلے ہوئے تین سے پانچ جوے، دودھ میں ڈال کر ابالنے کے بعد پی لیں۔ کسی بھی وقت تین دن لگاتار استعمال کریں۔ تین دن مسلسل استعمال کے بعد ہر ہفتے میں صرف دو بار استعمال کریں۔

نیند دماغ میں موجود زہریلے مادوں کو صاف کرنے میں مددگار

دماغ دن بھر کی سوچ بچار کے نتیجے میں پیدا ہونے والے زہریلے مواد کو نیند کی مدد سے پاک صاف کرتا ہے۔ امریکی سائنس دانوں کی ٹیم کا خیال ہے کہ نیند کی بنیادی وجہ فالتو مواد کو ٹھکانے لگانے والا نظام ہے۔