کراچی،   کھیرا کھائیں، معدے کی جلن، السر اور تیزابیت کو دور بھگائیں۔ طبی ماہرین کے مطابق کھیرے میں پائے جانے والے صحت بخش اجزاء معدے کی جلن، تیزابیت اور السر سے محفوظ رکھتے ہیں۔ کھیرے میں کاربو ہائیڈریٹس، پروٹین اور کیلشیم کی موجودگی السر سے بچاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق کھیرے کا جوس پینا ناصرف قوت بخش ہے بلکہ اس سے جسم فربہ بھی نہیں ہوتا۔