کراچی،       سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مارکیٹ میں کینو بھی آ چکے ہیں جو ذائقے دار ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہیں۔ طبّی ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس اورنج جوس پینے سے نہ صرف جلد کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے کہ بلکہ سردیوں میں پھیلنے والے نزلے زکام سے بھی بچا جاسکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق کینو میں قدرتی طور پر ایسے اجزاء موجود ہیں جو جسم کا مدافعتی نظام مضبوط بناتے ہیں اور بیماریوں سے محفوظ رہنے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں۔ تحقیق کے مطابق روزانہ دو گلاس اورنج جوس پینے سے ناصرف دل کے امراض سے بچاؤ ممکن ہے بلکہ اس سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔
(بشکریہ جنگ)