Home O Herbal

پیر, 02 19th

Last updateجمعرات, 21 جنوری 2016 6pm

نظر بد

”نظربد کا طب نبوی سے علاج“

نظربد کے علاج کے سلسلہ میں رسول اللہﷺ سے کئی طریقے منقول ہیں، چنانچہ ابوداﺅد نے اپنی سنن میں سہل بن حنیف سے روایت کی ہے انہوں نے بیان کیا کہ ہمارا گذر ایک سیلاب زدہ ندی سے ہوا میں نے اس میں داخل ہو کر غسل کرلیا، جب باہر نکلا تو بخار زدہ تھا، یہ خبر رسول اللہﷺ کو دی گئی تو آپ نے فرمایا کہ ابوثابت سے کہو کہ تعوذ کریں میں نے عرض کیا کہ اے میرے آقا جھاڑ پھونک کرنا بہتر ہوگا، آپ نے فرمایا کہ نظربد، بخار اور ڈنک مارے کے علاوہ کسی چیز کے لئے جھاڑ پھونک کرنا جائز نہیں ہے۔
حدیث میں مذکورہ لفظ نفس سے مراد نظربد ہے چنانچہ عربی محاورہ میںکہتے ہیں۔
”یعنی فلاں کو نظربد پہنچی“ ۔اسی طرح کہتے ہیں الناحس یعنی نظربد لگانے والا، لدغہ ‘بچھو وغیرہ کے ڈنک مارنے کو کہتے ہیں۔
ہمارے یہاں، تعوذ اور جھاڑ پھونک معوذتین سورہ فاتحہ اور آیت الکرسی کے بکثرت پڑھنے کے ذریعہ ہوتا ہے، اس کے علاوہ معوذات نبوی بھی منقول ہیں، جو حسب ذیل ہیں:
۱) ”میں اللہ کے کلمات تامہ کے ذریعہ مخلوق کے شر سے اس کی پناہ چاہتا ہوں“۔
۲) ”میں اللہ کے کلمات تامہ کے ذریعہ ہر وہم میں ڈالنے والے شیطان اور ہر نظربد سے اللہ کی پناہ چاہتاہوں“۔
۳) ”میںاللہ کے ان کلمات تامہ کے ذریعہ جن سے کسی بھی نیک وبد کو رہائی نہیں مخلوق کے تمام ظاہری وپوشیدہ شر سے اس کی پناہ چاہتا ہوں اور اس شر سے جو آسمان سے نازل ہوتا ہے اور اس شر سے جو آسمان کی طرف رخ کرتا ہے پناہ چاہتا ہوں اور اس چیز کے شر سے پناہ چاہتا ہوں جو زمین میںگھس جاتی ہے اور جو زمین سے نکلتی ہے اس کے شر سے پناہ چاہتا ہوں، اور رات ودن کے فتنوں اور رات کو آنے والی مصیبتوں سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں، مگر یہ کہ کوئی خیر کا پیغام لے کر آئے“۔
۴) ”میںاللہ کے کلمات تامہ کے ذریعہ اس کے غضب، عذاب، اور اسکے بندوں کے شر سے اور شیطانی فریب سے اور موت کے وقت کے حاضر ہونے سے میں اس کی پناہ چاہتا ہوں۔
۵) ”اے اللہ میں تیری برتر وبالا ذات اور تیرے کلمات تامہ کے ذریعہ تیر ی گرفت”میں رہنے والی ہر چیز کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اے اللہ تو ہی قرض اور گناہ کو دور کرتا ہے، اے اللہ تیرے لشکر کو کبھی ہزیمت نہیں ہوئی اور تیرا وعدہ پورا ہونے والا ہے تو پاک ہے، تیری ہی تعریف مناسب ہے“۔
۶) ”اللہ برتر کے چہرے کے ذریعہ جس سے بڑی کوئی چیز نہیں ہوسکتی اور اس کے کلمات تامہ کے ذریعہ جن سے کوئی اچھا اور برا شخص تجاوز نہیں کرسکتا اور اللہ کے عمدہ ناموں کے واسطے سے میں ان تمام مخلوق کی ظاہری وپوشیدہ برائیوں سے پناہ چاہتا ہوں، جو مجھے معلوم ہیں، اور جو مجھے معلوم نہیں اور ہر شریر کی شرارت سے جن کی برائی کی میں طاقت نہیں رکھتا، اور ہر برے کی برائی سے پناہ چاہتا ہوں، جس کا تو ہی مالک ہے، بیشک میرا رب مجھے راہ راست پر لگائے“۔
۶)”اے اللہ تو ہی میرا پرودگار ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں تجھ ہی پر میں نے بھروسہ کیا اور تو ہی عرش عظیم کا رب ہے جو اللہ نے چاہا ہو اور جو نہیں ہوا، اللہ کے علاوہ کسی کی طاقت وقوت نہیں، مجھے معلوم ہے کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے ا ور علم الہی ہر چیزکو محیط ہے اور ہر چیز کی تعداد اس کے پاس ہے اے اللہ می´ں اپنے نفس کے شر اور شیطان کے شر سے اور اس کے شرک سے تیر ی پناہ چاہتا ہوں، اور ہر جاندار کی برائی سے جس کی پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے تیری پناہ چاہتا ہوں، میرا اللہ ہی سیدھی راہ پر ہے“۔
یا اگر چاہے تو یوں کہے:
”میں نے لاالہ الاھو کا قلعہ بنالیا وہی اللہ میرا اور ہر چیز کامعبود ہے میں نے اپنے رب اور ہر چیز کے رب سے بچاﺅ طلب کیا‘ اور اس زندہ پر توکل کیا جو کبھی مرے گا نہیں، اور میں نے شرکو لاحول ولا قوة الا باللہ کے ذریعہ دفع کیا اللہ میرے لیے کافی ہے اوروہی بہتر کارساز ہے اللہ بندوں کے مقابلہ میں میرے لئے کافی ہے اورخالق میرے لئے مخلوق کے بہ نسبت کافی ہے اور رازق مرزوق کی طرف سے میرے لئے کافی ہے میرے لیے وہ ذات کافی ہے جس کے قبضہ قدرت میں ہر چیز کی ملکیت ہے وہ سزا دے سکتا ہے کوئی اسکو سزا نہیں دے سکتا مجھے وہ اللہ کافی ہے جس نے پکارنے والے کی پکار سنی، اور اللہ کے علاوہ میرا مقصد نہیں، اللہ میرے لئے کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیںاسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہی عرش عظیم کا رب ہے“۔
جس نے ان دعاﺅں اور معوذات کا تجربہ کیا اس نے اس کی منفعت کو جان لیا اور اس کی اہمیت و ضرورت اس کی نگاہ میں بڑھ گئی اس سے نظربد کے اثرات دور ہوتے ہیں اور جس کی قوت ایمانی جتنی مضبوط ہوگی اس کا پڑھنے والا اسی قدر اس سے منفعت حاصل کرے گا، یہ چیز خود اسکی قوت نفس، اس کی استعداد وصلاحیت اور قوت توکل اور دل جمعی پر موقوف ہے اسلئے یہ ایک ہتھیار ہے، اور ہتھیار کے لئے ہتھیار چلانے کی قوت وطاقت ضروری ہے۔

نظر بد
BLOG COMMENTS POWERED BY DISQUS