انار کے پتے سایہ میں خشک کرلیں اور خوب باریک پیس کرکے اس میں اتنی مقدار میں شہد خالص چینی یا گڑ شامل کریں کہ گولی باندھی جاسکے، گولیاں تیار کرکے حفاظت سے رکھیں اور بوقت ضرورت دن میں تین چار مرتبہ چوستے رہیں نزلہ زکام کے علاوہ کھانسی کو بھی مفید ہے۔

کافور 1 تولہ زنجیل (سونٹھ) 2 تولہ قشررمان (چھلکا انار) 2 تولہ ماءزمزم یا بارش کے پانی سے کھرل کریں، 2,2رتی گولیاں بنالیں۔ اور ایک سے 2 گولی تک موسم کے لحاظ سے کسی عرق یا چائے وغیرہ سے دیں۔ تقریباً مرض میں مفید ہیں۔