Home O Herbal

پیر, 02 19th

Last updateجمعرات, 21 جنوری 2016 6pm

خبریں خوفناک شارک کینسر کے علاج میں مددگار

خوفناک شارک کینسر کے علاج میں مددگار

شارک کا نام سنتے ہی ایک خوفناک آبی مخلوق ذہن میں آتی ہے جو خون کی بو پر لپک کر لمحوں میں انسانوں کو اپنے جبڑوں سے چیر پھاڑ ڈالتی ہے۔ لیکن حال ہی میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے یہی خونی شارکس کینسر کے علا ج میں مددگار بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔

بر طانیہ میں ہو نے والی تحقیق کے مطابق شارکس کا جسم ایسے کیمیکل پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو چھاتی کے کینسر کے علاج میں بے حد معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق کے مطا بق شارکس کے جسم میں کینسر کا وائرس داخل کر نے کے بعد ان کا جسمانی مدافعتی نظام فوراً اس سے بچاؤ کے لیے ایک خاص کیمیکل تیار کرنا شر وع کردیتا ہے اور یہی کیمیکل انسانوں میں بھی کینسر کے لیے علاج میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تحقیق کے ذریعے چھاتی کے کینسر کے علاج کو کئی گنا بہتر بنایا جاسکے گا۔ موجودہ دور میں بڑھتے ہوئے کینسر کے خطرات کو دیکھتے ہوئے یہ ایک اہم طبی پیش رفت ہے۔

 

خبریں خوفناک شارک کینسر کے علاج میں مددگار
BLOG COMMENTS POWERED BY DISQUS