٭        بچوں کو کانچ نکلنے کا مرض ہو جاتا ہے۔ پرانے جوتے کے چمڑے کو جلا کر باریک کرکے مقعد پر چھڑکنے سے یہ شکایت دور ہو جاتی ہے۔
٭        سپستان (لہسوڑہ) کو جلا کرکے خوب باریک کرلیں۔ جسے کانچ نکلتی ہو اس کے پاخانے کے مقام پر پہلے تل کا تیل لگائیں۔ اس کے بعد یہ سفوف چھڑک دیں۔
٭        مازو اور پھٹکڑی دونوں وزن لے کر ملائیں بچے کو پاخانہ کرانے کے بعد پانی سے دھو کر کانچ پر اس سفوف کو چھڑک دیں اور کانچ کو اندر کر دیں چند بار یہ ترکیب کرنے سے کانچ نکلنا بند ہوجائے گا۔
٭        آم اور جامن کی پتیاں دو دو تولہ لے کر پانی میں جوش دیں پاخانے سے فارغ ہونے کے بعد اس پانی سے آبدست کرائیں اس سے کانچ نکلنا بند ہو جائے گا۔
٭        تخم سن کو جلا کر باریک کرلیں اور پاخانے کے بعد نکلی ہوئی کانچ پر چھرکیں۔
٭        پوست آملہ کو پانی میں پیس کر تل کا تیل ملا کر پاخانے کے مقام پر ملیں۔