Home O Herbal

پیر, 02 19th

Last updateجمعرات, 21 جنوری 2016 6pm

سحر / جادو

سحر کا علاج

سحر کا سب سے عمدہ علاج دوا الہی ہی ہے۔ اس لیے کہ یہ دوائیں نافع بالذات ہیں چونکہ جادو ارواح خبیثہ سفلیہ کا اثر ہوتا ہے اس لیے اس کا دفاع اسی جیسے معارض و مقابل اذکار، آیات اور دعاﺅں کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے۔ جو ان کے اثر اور عمل کو بالکل ختم کردیں اذکار جتنے شدید اور قوی ہوں گے۔ اس کے ذریعہ سحر کا علاج اتنا ہی مفید اور کارگر ہوگا۔ گویا یہ دو مقابل فوجیں ہیں۔ جو انتہا ئی مسلح اور لاتعداد ہوں۔ اور دونوں ایک دوسرے پر غالب آنے کی سعی کرتی ہیں۔ ان میں سے جو بھی غالب آجائے گی۔ وہ اپنے مقابل کو مقہور ومجبور کریں گی۔ اور پھر غالب و فاتح کی حکمرانی ہوگی۔ اور جو دل اللہ کی یاد سے شاداب ہوگا۔ اور جس میں ذکر، توجہ، دعوت، تعوذ کا وردو ہوگا۔ وہ اس سے خلل پذیر نہ ہوگا۔ بلکہ اس کے دل زبان میں یکسانیت ہوگی۔ ایسے شخص پر بہت کم جادہ کا اثر ہوتا ہے۔ اور اگر ہو بھی جائے تو اس کا بہترین علاج بھی یہی ہے۔
جادوگروں کا کہنا ہے کہ ا نکے جادو کو پورے طور پر اثر ان دلوں پر ہو تا ہے، جو کمزور اور اثر پذیر ہو تے ہیں۔ یا ان شہوانی نفوس پر ہوتا ہے جن کا تعلق سفلیات سے ہوتا ہے چنانچہ جادو کا اثر عموماً عورتوں، بچوں، جاہلوں اور دیہاتیوں، بے دین و عمل واہمہ پرستوں غافلین توحید پر ہو تا ہے ۔ یا ان لوگوں پر ہوتا ہے جن کا اذکار الہی، ادعیہ ماثور اور تعوذات بنویہ سے کوئی حصہ نہیں ملا ہوتا۔
حاصل کلام یہ کہ جادہ کا پورا اثر ان کمزور اور اثر پذیر دلوں پر ہو تا ہے۔ جن کا میلان عام طور سے سفلیات کی جانب ہوتا ہے۔ اہل خرد کا کہنا ہے کہ مسحور وہی ہے جو خود پر اعانت کرتا ہے کہ جادہ اثر کرے، چنانچہ ان کے دل مختلف چیزوں کی جانب التفات رکھتے ہیں۔ جن کی جانب التفات نہ کرنا چاہیے۔ چنانچہ اس کے اوپر ایسی چیزیں مسلط ہوجاتی ہیں کہ جن کی جانب اس کا رجحان یا اس کا لگاﺅ ہوتا ہے۔ اور ارواح خبیثہ بھی ان ارواح کی جستجو میں رہتی ہیں جن میں ان خبیث روحوں کے تسلط کو قبول کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہو تی ہے۔ چنانچہ ان کا تسلط انکے مناسب احوال پر ہوتا ہے۔ یا ان کو جس قدر قوت الہیہ سے دوری ہوتی ہے۔ ان میں ان سے جنگ کرنے کی صلاحیت کمزور ہو جاتی ہے۔ اور وہ انہیں بے کار سمجھ کر ان کو قابو میں کرلیتی ہیں، اس لیے کہ ان میں خود ہی ان کے ساتھ تعلق و روابط کا ایک جذبہ موجود ہوتا ہے۔ اور اس طرح کے لوگوں میں جادو وغیرہ پورے طور پر اثر انداز ہو تا ہے۔

سحر / جادو
BLOG COMMENTS POWERED BY DISQUS